the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ٹوئٹر سے پوری دنیا کو شام کے حلب کی ہر خبر دینے والی بانا العابد کو محفوظ نکال لیا گیا ہے۔ بانا کو محفوظ نکالے جانے کی معلومات ترکی کی وزارت خارجہ نے دی۔ ترکی کے وزیر خارجہ نے ٹویٹ کر کے بتایا کہ بانا کے خاندان سمیت ہزاروں لوگوں کو باغیوں کے قبضے والے مشرقی حلب سے محفوظ نکال لیا گیا۔ اس دوران، بانا نے بچاو اہلکاروں کے ساتھ کھینچی گئی تصاویر بھی ٹوئٹر پر شیئر کیں۔ بتا دیں، محض 7 سال کی بانا ، صدر براک اوباما سے لے کر روس کے صدر ولادیمیر پوتن تک کو ٹویٹ کر چکی ہیں اور دونوں ممالک سے جنگ بندی کی اپیل بھی کر چکی ہیں۔ اتنا ہی



نہیں ننھی بانا نے امریکی صدر براک اوباما کی اہلیہ مشیل اوباما سے بھی مدد کی فریاد کی تھی۔ اس کے لئے اس نے اپنا ویڈیو بھی اپ لوڈ کیا جس میں مشیل اوباما کو ٹیگ کیا تھا۔ غور طلب ہے کہ بانا اپنی ماں فاطمہ کی مدد سے اپنا ٹویٹر اکاؤنٹ سنبھالتی ہیں۔ بانا کی ماں شام میں چل رہی خانہ جنگی سے جڑی ہر پوسٹ، تصاویر اور ویڈیوز ٹویٹر پر اپ لوڈ کرتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بانا کے ٹوئٹر پر ساڑھے تین لاکھ فالوورز ہیں جس میں جے کے رولنگ جیسی کئی جانی مانی ہستیاں شامل ہیں۔ حلب سے بانا کے محفوظ نکلنے کی خبر ملتے ہی اس کے ٹوئٹر ہینڈل پر مبارکباد کا تانتا لگ گیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.